• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’منی لانڈرنگ ملکی معشیت کو تباہ کر رہی ہے‘

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ ملکی معشیت کو تباہ کر رہی ہے، اُصولوں کے مطابق چلنے والے کاروباری افراد نقصان میں جا رہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کی زیر صدرات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا جس میں شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ ملکی معشیت کو تباہ کر رہی ہے، اصولوں کے مطابق چلنے والے کاروباری افراد نقصان میں جا رہے ہیں اور مشکل  میں پھنس جاتے ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہماری حکومت کے ایجنڈے کی ترجیہات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر انوائسنگ والا سرمایہ کار فائدے میں ہےکیونکہ انڈر انوائسنگ کے ذریعے ٹیکس اور ڈیوٹی بچائی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب کسٹم حکام نے بتایا کہ وہ آٹومیشن کے ذریعے انڈر انوائسنگ ختم کرنے جا رہے ہیں ، گروپ انڈر انوائسنگ کی مد میں گزشتہ 5 ماہ میں 20 ارب وصول کیے۔

کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یو ایس بی کی 86 فی صد انڈر انوائسنگ ہو رہی ہے، وائر لیس ایکسیس پوائنٹ میں 62.4 فی صد اور ہارڈ ڈسک ڈرائیو میں 50 فی صد انڈر انوائسنگ ہو رہی ہے اور استعمال شدہ لیب ٹاپ میں 26.66 فی صد انڈر انوائسنگ ہو رہی ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ انڈر انوائسنگ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین