• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکہ اروڑا کو ڈرائیور پر غصہ کیوں آیا؟

ارجن کپور کے ساتھ شادی سے متعلق اطلاعات پربھارتی اداکارہ ملائیکہ ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس کی وجہ طویل عرصے سے ان دونوں کا ایک ساتھ دیکھا جانا ہے،ایسی خبریں بھی ہیں کہ ملائیکہ اور ارجن رواں سال شادی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

سلمان خان ملائیکہ اور ارجن کپور کے تعلق سے ناخوش ہیں اور اطلاعات ہیں کہ انہوں نے ارجن اور اُن کے والد بونی کپور کا اپنے گھر میں داخلہ بند کردیا ہے۔

اس ساری صورتحال میں ملائیکہ اروڑا اُن کی ذاتی زندگی سے متعلق خبریں لیک ہونے پر شدید اپ سیٹ ہیں۔

ملائیکہ اروڑا نے اپنا سارا غصہ ڈرائیور پر نکال دیا ہے، کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اُن کا ڈر ائیورنجی معلومات اُن کے سابق شوہر ارباز خان کے ڈرائیور کو دیتا ہے جس کی وجہ سے خان فیملی اُن کی شادی کے منصوبوں پر بات کررہے ہیں۔

دوسری جانب ارجن کپور کی بہنیں انشولا کپور اور سونم کپور بھی شادی کے اس فیصلے کے سخت خلاف ہیں۔

ارجن اور ملائیکہ نے کبھی اپنے تعلق پر کھل کر بات نہیں کی ہے تاہم ارجن کپور نے کرن جوہر کے شو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ اب سنگل نہیں ہیں۔

تازہ ترین