• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کی قومی اسمبلی میں موجودگی کے دوران استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ایوان میں بیٹھے ہیں،آج یہ ساڑھے 3 ماہ بعد ایوان میں آئے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں آج جو نظام ہے اور جو وزیراعلی عثمان بزدار ہیں، وہ وزیراعظم عمران خان کی اجازت کے بغیر ایک کاغذ نہیں ہلاسکتے-

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہاکہ وزیراعلی پنجاب وٹس ایپ پر ہر چیز کی اجازت وزیراعظم سے لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر میں جوڈیشل انکوائری بنائی،اُس موقع پر عمران خان نے میرے اور رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا،بعد میں رانا ثنا اللہ نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کی منطق کے بنیاد پر میں سانحہ ساہیوال پر عمران خان اور عثمان بزدار کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

تازہ ترین