• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں ہنس فیملی کی سڑک پر آمد، ٹریفک جام


امریکا میں ہنس کی فیملی کی سڑک پر چہل قدمی سے ٹریفک کی روانی تھوڑی دیر کے لیے متاثر ہوئی۔

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کی ایک مصروف شاہراہ پر ٹریفک کی روانی اس وقت روک دی گئی جب ہنس کی ایک فیملی سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

درجنوں ہنس کو سڑک پر دیکھ کرایک کار سوار نے اپنی گاڑی روک کر انہیں راستہ دیا جس کے بعد دیگر سوار بھی رک گئے۔

نہایت اطمینان کے ساتھ روڈ کراس کرنے کے بعدہنس کا خاندان اپنی راہ چل دیاجس کے بعد ٹریفک بحال کریا گیا۔

تازہ ترین