• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کنوئیں میں پھنسے ہاتھی کو نکال لیا گیا


بھارت میں ریسکیو اہلکاروں نے کنوئیں میں پھنسے ہاتھی کو4 گھنٹوں بعد بحفاظت باہر نکال لیا۔

یہ مناظربھارتی ریاست تامل ناڈو کے ٹاؤن Puliyankudiمیں دیکھے گئے جب ایک ہاتھی چہل قدمی کرتے ہوئے جا رہا تھا کہ راستے میں آنے والے کنوئیں پر نظر نہ پڑی اور اُس میں گر گیا۔

مشکل میں گھرے ہاتھی کو اہل علاقہ نے نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے جس کے بعد بلاآخر ریسکیو اہلکار آئے اورکنواں کھود کر راستہ بناتے ہوئے 4گھنٹوں سے مشکل میں پھنسے ہاتھی کوبحفاظت با ہر نکال لیا۔

تازہ ترین