• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان سروس پروموشن اساتذہ کا کوٹہ بحال اور ریگولر کیا جائے، ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے ہر مضمون کیلئے الگ ٹیچر ہونا ضروری ہے۔ ان سروس پروموشن میں اساتذہ کا کوٹہ بحال‘ 2014ء سے بھرتی تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کر کے یکساں نظام تعلیم کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے عہدیداروں امجد محمود‘ اخیان گل‘ راجہ بشارت اقبال نے کہا کہ 2013ء کی ریشنلائزیشن پالیسی میں اساتذہ تنظیموں اور ماہرین تعلیم کی مشاورت سے ترامیم کی جائیں۔ پرائمری میں 6 کلاسوں کیلئے 6ٹیچرز کی پالیسی اپنائی جائے‘ مڈل میں ہر مضمون کیلئے الگ ٹیچر ہو جبکہ 9ویں اور 10ویں کلاس کیلئے سائنس و آرٹس ٹیچرز کی تعداد مجموعی طور پر 6کی جائے۔
تازہ ترین