• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، اسکول وین ایسوسی ایشن کا آج ہڑتال کا اعلان

آل کراچی اسکول اینڈ کالجز وین ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر آج سے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

اسکول اینڈ کالجز وین ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج طلبہ کو پک اینڈ ڈراپ فراہم نہیں کریں گے، مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

وین ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ معیاری گیس سلنڈز پر گاڑیاں چلانے کی اجازت دی جائے اور ضبط کیے گئے 1500 سی این جی سلنڈر واپس کیے جائیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پولیس کو احکامات دیئے تھے کہ کراچی میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈر لگی ان فٹ اسکول وینز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور وین کسی بھی تعلیمی ادارے کی ہو اس کا رنگ پیلا کیا جائے۔

سندھ حکومت کے احکامات کے بعد ٹریفک پولیس نے ان فٹ وینز اور ناقص سلنڈرز لگی وینز کے خلاف چالان کیے جانے کا سلسلہ شروع کیا اور بہت سے سی این جی سلنڈر بھی ضبط کیے ۔ 

تازہ ترین