• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشی گن، دریا میں برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کامرکز


امریکی ریاست مشی گن میں Cedarنامی دریا پر برفیلے موسم نے قدرت کا حسین نظارہ تخلیق کرڈالا۔

برفانی موسم کے باعث جہاں دریا جم گیا وہیں اسکی تہہ پر جمی برف خود بخود دیوہیکل آئس ڈسک(پلیٹ) کی شکل میں بدل گئی ۔

دریا کی سطح پر موجود برفیلی ڈسک پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ گھڑی کی مانند مسلسل گھوم رہی ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سیاح یہاں پہنچ کر نہ صرف یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر تے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ اس برفیلی پلیٹ پر کھڑے ہو کر ویڈیو بھی بنوا رہے ہیں۔

تازہ ترین