• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے ای کامرس جائنٹ علی بابا گروپ نے ہینگ ژو میں دوسونوے کمروں پرمشتمل پہلا فیوچرہوٹل کھول لیا ہے .

جس میں داخلی دروازے سے استقبالیہ، لفٹ ، کمرے اورویٹرزسب روبوٹک سسٹم سے جُڑے ہیں۔

چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہرہینگ ژو میں فیوچرہوٹل جسے فلائیزوہوٹل کا نام دیا گیا ہے جسے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ہوٹل کے داخلی دروازے ، فیشل اسکین، ڈورلاک ، وائس کنٹرولڈ ٹیلی ویژن اور لائٹنگ ڈیوائسز سسٹم سب کچھ روبوٹک ہے۔

علی بابا کا کہنا ہے کہ ہائی ٹیک ٹولزسے مزین ہوٹل مالکان کےلیے انتہائی سستا ہوگا ،جس میں انسانی عملے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

ہوٹل میں روبوٹ ملازمین ہی نہیں بلکہ سارا نظام ہی روبوٹک ہے۔

ہوٹل کے کمروں میں وائس کمانڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے درجہ حرارت تبدیل ، پردوں اورلائٹوں کو ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکتا ہے نہ صرف یہ بلکہ اپنے کمرے میں مطلوبہ سہولت کی فراہمی کے لیے بہترین روم سروس حاصل کی جاسکتی ہے۔

ہوٹل میں ایک رات قیام کی فیس ایک ہزارتین سونوے یوآن یعنی دوسوپانچ ڈالر ہے ۔

تازہ ترین