• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں آج کسٹمز کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

دنیا بھر میں کسٹمز کا عالمی دن ہر سال 26 جنوری کو کسٹم اہلکاروں اور اداروں کی خدمات کوخراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد رکن ممالک میں کسٹمز کامیاب طریقوں اور نظریات جدید ٹیکنالوجیز اور نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے۔

اس دن کسٹم کے مختلف ادارے اپنے ملازمین کی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقاریب کا انعقا د ا ور کسٹم اہلکاروں کو کام میں درپیش مسائل کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔

ڈبلیو سی او کا اس دن کو منانے کا مقصد 1953ء کی یاد تازہ کرنا ہے جب برسلز میں کسٹمز کارپوریشن کونسل (سی سی سی) کے افتتاحی سیشن کا آغاز ہوا تھا ۔

اس دن کو منانے کا مقصد رکن ممالک میں کسٹمز کامیاب طریقوں اور نظریات جدید ٹیکنالوجیز اور نئی شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کسٹمز آرگنائزیشن کسٹمز کے امور کے حوالے سے واحد بین الحکومتی تنظیم ہے جس کے تحت ہر سال 26 جنوری کو کسٹمز کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

تازہ ترین