• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سرفراز، فیلو کوائیوکی صلح کرانے والوں کے نام سامنے آگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور جنوبی افریقی آل راونڈر فیلوکوائیو میں صلح کرانے والوں کے نام سامنے آگئے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ سرفراز اور فیلوکوائیو کی صلح کرانے میں جنوبی اوپنر ہاشم آملہ اور اسپنر عمران طاہر نے اہم کردار ادا کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق دونوں کھلاڑیوں کے درمیان صلح کرانے میں پیش پیش رہے،ان کی بیک ڈور ڈپلومیسی کام دکھاگئی۔

ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کھلاڑیوں ہاشم آملہ اور عمران طاہر نے فیلوکوائیو کا غصہ ٹھنڈا کیا۔

انضمام الحق، ہاشم آملہ اور عمران طاہر کی کوششوں کے باعث غلط فہمی دور ہوئی اور سرفراز احمد اور فیلوکوائیو مذاکرات کی میز پر ایک ساتھ بیٹھ گئے۔

چیف سلیکٹر کی بیک ڈور ڈپلومیسی کام دکھاگئی،ٹی 20 سیریز کے لئے ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت ’آل از ویل‘ کا اشارہ ہے۔

گزشتہ روز سرفراز احمد اور فیلوکوائیو کی ملاقات ہوئی تھی،جس میں پاکستان کپتان نے جنوبی افریقی آل راونڈر سے معذرت کی، جسے قبول کرلیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین