• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم کرکٹر اچھے ہیں، خود اعتمادی کی کمی تھی، شاہد آفریدی

میرپور ( نیوز ڈیسک) ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا حوصلہ بحال ہوا ہے۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا ہم سب اچھے کرکٹرز ہیں لیکن ہمیں خود اعتمادی کی کمی تھی، جمعہ کے میچ میں خود پر یقین نے ہی ہمیں فتحیاب کرایا۔ ہم نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی، بہت زیادہ تبدیلیوں کی کوشش نہیں کی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہم ابتدائی چھ اوورز میں وکٹیں ہاتھ میں رکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے بہت ہر پلیئر کو بھرپور موقع فراہم کرکے بہت اچھا کام کیا۔ انہوں نے کہا میں آسانی سے ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہوں، درست ہے کہ حالات سخت ہیں لیکن پراعتماد ہوں کہ یہی پلیئرز بہتر نتائج دیں گے۔ سری لنکا قائم مقام قائد دنیش چندی مل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ 10 سے 15 رنز کم تھے، میچ کے دوسرے حصے میں اوس کے سبب گیند پر گرپ مشکل ہوجاتی ہے اس نے ہمیں نقصان پہنچایا۔ عمر اکمل نے مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ آج کی کارکردگی کا کریڈٹ کپتان شاہد آفریدی ، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم انتظامیہ کو دیتا ہوں۔
تازہ ترین