• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو نیوزی لینڈ کیخلاف تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری

بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ماؤنٹ مینگانوائے کے بے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 243 رنز بنا سکی۔

راس ٹیلر 93، ٹام لیتھم 51 اور کپتان کین ولیمسن 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بھونیشور کمار، یوزویندرا چاہل اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے ہدف باآسانی 43 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے روہت شرما نے 62، کپتان ویرات کوہلی نے 60 رنز بنائے۔

امباتی رائیڈو 40 اور دنیش کارتھک 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بہترین کارکردگی پر محمد شامی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین