• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی میں پہلے روز ترک اسکیئر فاتح

ترکی کے ا سکیئر استابیکرین نے پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلتر میں منعقدہ تیسرے چیف آف دی ایئر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن اسکی کپ میں مردوں کی جائنٹ سلالم کیٹیگری کا مقابلہ جیت لیا۔


یو کرائن اسکیئرز تسبیلینکو لیوکو اور ناریچن اینڈریے نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

خواتین کی جائنٹ سلالم کیٹیگری میں یوکرائن کی اسکیئرز چھائی رہیں۔

تائکون تیتیانہ اور ایناسٹیسیا گوربنو وا بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ پاکستان کی مایہ ناز اسکیئر عمامہ ولی نے اس کیٹیگری میں تیسر ی پوزیشن حاصل کی۔

ان مقابلوں کی خاص بات پاکستان میں تعینات بوسنیا کے سفیر ثاقب فورک کا دنیا کے بہترین اسکیئرز کے ساتھ ریس میں حصہ لینا تھا۔

پاکستانی اولمپیئنز محمد عباس اور محمد کریم بھی نلتر کی پُر پیچ سلوپس پر ایکشن میں دکھا ئی دیئے۔

13 ممالک بشمول پاکستان، یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن، ہانگ کانگ، برطانیہ، بوسنیا ہرزیگوینا، بیلجیئم، مراکش، کرغستان، آزربائیجان اور تاجکستان سے 40 بہترین اسکیئرز چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔

امید ہے کہ یہ مقابلے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملک میں دیگر کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہونگے۔

تازہ ترین
تازہ ترین