• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Web Desk
Web Desk | 30 جنوری ، 2019

جدہ میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح


سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وی او ایکس سینیما کا افتتاح آلائن بیجانی کے چیف ایگیزیکٹو آفیسر الفطیما نے 28 جنوری کو کیا۔

اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رپورٹ کے مطابق 2019اور 2020کے دوران جدہ میں 5 سینما گھر کھولے جائیں گے ان میں سے پہلے کا افتتاح ہو گیا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلا سینما گھر ریڈ سی مال کمپلیکس میں کھولا گیا ہے جبکہ الاندلس مال، اسٹار ایونیو، ابحر مال اور المسرۃ مال میں باقی چار سینما گھر قائم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

جدہ کے ریڈ سٹی مال میں بنائے جانے والے وی او ایکس سینیما میں 12 اسکرینیں نصب کی گئیں جبکہ الاندلس مال میں 27 اسکرینیں، اسٹارز ایونیو 9 اسکرین پر مشتمل سینما گھر اسی سال کھول دیئے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 2020 کے دوران ابحر مال میں 11 اسکرینیں اور المسرۃ مال میں 6 اسکرین والے سینما گھر قائم ہونگے۔

یاد رہے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک سال قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی جس کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا ۔