آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

کرِ س ریناؤڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پالتو جانوروں کی زندگی پر مبنی پر ہے جو بہادر اتنے ہیں کہ بڑے بڑے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں اور لاڈلے اتنے کہ اپنے مالکان سے مختلف انداز میں نخرے بھی اْٹھواتے ہیں۔

مزے مزے کے نت نئے کھانوں کی شوقین مانو ہو یا شرارتی ننھا کتا ، نٹ کھٹ ننھے خرگوش ہو یا غصیلی چڑیا سب مل کر ایک ساتھ رہتے ہیں اور مالکان کی غیر موجودگی میں خوب تفریح کرتے اور کھیلتے بھی ہیں۔

پالتو جانوروں کی زندگی کے انوکھے پہلو کی عکاسی کرتی اس کامیڈی فلم کے ڈائیلاگ مشہور ہالی وڈاداکار کیون ہارٹ، البرٹ بروکس، ہنی بال برس، ایرک اسٹون اسٹریٹ اور لیوئس سیکے کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

الیومینیشن انٹر ٹینٹمنٹ کی تیارکردہ تھری ڈی کمپیوٹر اینی میٹیڈ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 7جون کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں