آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات15؍ جمادی الثانی 1440ھ 21؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جویریہ خان ودودکہتے ہیں کہ آج کے میچ میں سُپر اوور تک بات نہیں آنی چاہیے تھی، میچ ہمیں پہلے ہی جیت لینا چاہیے تھا۔

سابق کپتان جویریہ خان آج کے دوسرے میچ میں مسلسل ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کے ہاتھوں شکست کے حولے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے ساتھ ہماری ٹیم کا موازنہ درست نہیں، اپنی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہےہیں۔

جویریہ خان نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ٹارگٹ کم نہیں تھا، تاہم آخری اوور میں میچ ہاتھ سے نکل گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں کھیلے جانے والے ویمن ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسرے روز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو شکست سے دو چار کیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں