• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کارنگا رنگ ورلڈپریمیئر


برطانوی دار الحکومت لندن میں ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن ڈرامہ فلم الیٹا؛بیٹل اینجلس کے رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

مقامی تھیٹر میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی۔

ہدایتکار رابرٹ روڈریگیوس کی اس فلم کی کہانی معروف جاپانی فکشن سیریز سے متاثرہ ہے جس میں26ویں صدی کے دور کی عکاسی کی گئی ہے جب سائنسدان غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک ایک ایسی لڑکی کی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جس سائیبورگ یعنی بائیومکینیکل اعضاء کی حامل ہوتی ہے اور عام انسانوں نے کئی گنا منفرد ہوتی ہے۔

جیمز کیمرون، جون لینڈاؤ اور رابرٹ روڈریگیوس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارروزا سالاسار،کرسٹوفر والٹز،کیان جونسن،ایڈ سکیرن،ماہرشالا علی ، مشیل روڈریگیوس، جیکی ارلی ہالے اور جنیفر کونولی سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔

فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت14فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین