• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد کی ادبی تنظیمیں اور فروغِ ادب میں اُن کا کردار

مصنّف: وثیق الرحمٰن صابر

صفحات: 123،قیمت: 200 روپے

ناشر:ادراک پبلی کیشنز،310-سی-7، لطیف آباد، حیدرآباد

’’حیدر آ باد کی ادبی تنظیمیں اور فروغِ ادب میں اُن کا کردار‘‘بنیادی طور پر ایم اے(اُردو) کے لیے تحریر کیا گیا ایک مقالہ ہے، جس کے محقّق، وثیق الرحمٰن صابر نے اسے زمانۂ طالبِ علمی میں لگ بھگ پینتیس برس قبل تحریر کیا تھا۔ آج وہ خودحیدرآباد کے ایک کالج میں صدر شعبۂ اُردو کے طور پر مصروفِ کار ہیں۔ حیدرآباد، سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے اور اپنی تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔ قیامِ پاکستان کے بعد اس شہر میں بھی ادب کو بے انتہا فروغ حاصل ہوا۔ مشاعروں کے انعقاد اور ادبی سرگرمیوں کے تسلسل نے اگر ایک طرف ادب دوستوں کی ذہنی سطح کو مزید بُلند کیا، تو دوسری طرف وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی ادبی تنظیمیں بھی قائم ہوئیں، جنہوں نے فروغِ ادب میں فعال کردار ادا کیا۔ اس مقالے میں ان ہی باتوں کو تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین