• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بنگلادیش:زیادتی کے ملزمان کا پراسرار قتل

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پُراسرار سیریل کلر نے گینگ ریپ کے ملزمان کو قتل کرنا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاشوں کے ساتھ تحریر چھوڑنے والے قاتل نے پرچے میں اپنا نام ’’ہرکولیس ‘‘درج کیا ہے۔

ڈھاکا پولیس کے مطابق چند دن میں بچوں سے زیادتی کے3 ملزمان کو قتل کیا جاچکا ہے۔

ڈھاکا میں بچی سے زیادتی کے20سالہ ملزم کی لاش ہرکولیس کے پرچے کے ساتھ گزشتہ روز ملی تھی، جبکہ اس سے پہلے مدرسے کے بچے سے زیادتی کے 2ملزمان کی لاشیں بھی ایسے ہی پرچے کے ساتھ مختلف علاقوں سے مل چکی ہیں۔

ڈھاکا پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو ہرکولیس لکھنے والے قاتل کو تلاش کر نے کی کوشش کر رہے ہیں ، مگر ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین