• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ایس اینڈ پی رپورٹ نااہل حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے‘

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (ایس اینڈ پی) کی رپورٹ نااہل حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی ادارے نے حکومت کی نااہلی، جھوٹ اور دھوکا دہی کا بھانڈا عالمی چوراہے پر پھوڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ نالائق ٹیم پاکستان کی معیشت کو تباہی و بربادی سے دوچار کرنے کے درپے ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب جب سے اقتدار میں آئے ہیں، بدقسمتی سے قوم کو ہر روز ایک بُری خبرہی مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب معیشت کے لیے یوٹرن لے لیں، معاشی صورتحال پر اپوزیشن سے مشاورت کریں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات کے بعد مالیاتی عدم توازن کے پہلوں پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ رپورٹ ثابت کر رہی ہے کہ حکومت ملک کو دانستہ دیوالیہ پن کی کھائی کی طرف لے جارہی ہے۔

ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پہلے دن ہی میثاقِ معیشت پر تمام جماعتوں کی کانفرنس بلانے کا مشورہ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی انا اور غرور قائد حزب اختلاف کے پاکستان کے مفاد میں دیے گئے مشورے راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

تازہ ترین