• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حوثی باغیوں کے حملےمیں زخمی یمنی جوائنٹ چیفس جاں بحق

یمنی فوج کے زخمی جوائنٹ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل صالح زندانی زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل صالح زندانی گزشتہ ماہ یمن کے العند فوجی اڈے پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملےمیں شدید زخمی ہوئے تھے۔

جنرل صالح زندانی کو دیگر 8 زخمیوں کے ساتھ عدن اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم طبی سہولتوں کے فقدان کے باعث اماراتی فوج نے انہیں ابوظبی کے اسپتال منتقل کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

حوثی باغیوں نے 10 جنوری کے روز جنوبی یمن کے العند فوجی اڈے پر اس وقت ڈرون حملہ کیا جب وہاں پر فوجی مارچ پاس کی تقریب جاری تھی۔

حملے میں 4 اعلیٰ فوجی عہدیدار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئےتھے۔

تازہ ترین