• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت تیسری بار بھی ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پر امید

بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن ٹنڈولکر کا خیال ہے کہ ان کا ملک تیسری بار سنہ 2019 کا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہے۔

ٹنڈولکر کا یہ بیان ان کے سابق ساتھی راہول ڈراوڈ کے بیان کے دو روز بعد سامنے آیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ویرات کوہلی کی ٹیمبھارت کے لیے تیسرا ورلڈ کپ جیتنے کی اہل ہے۔

کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتیکھلاڑی سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ ’جہاں تک ہمارے امکانات ہیں، مجھے یہ کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ ہم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’میں ریکارڈ پر کہہ رہا ہوں کہ ہم ٹیم میں بہترین توازن رکھتے ہیں جہاں ہم دنیا کے کسی بھی حصے اور کسی بھی سطح پر مقابلہ کریں گے۔‘

ٹنڈولکر کا خیال ہے کہ انگلینڈبھارت کو سخت ترین چیلنج دے گا جبکہ بھارت کے خلاف کھیلی جانے والی ہوم سیریز 4-1 سے ہارنے کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم کی کارکردگی بھی دیکھنے کے لائق ہو گی۔

ٹنڈولکر کے بقول ’میں جانتا ہوں کہ نیوزی لینڈ نےبھارت کے خلاف کھیلی جانے والے حالیہ سیریز میں جدوجہد کی ہے لیکن یہ اچھا یونٹ ہے اور ان کے خلاف کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کو سخت محنت کرنی پڑتی ہے،’یہ سب جلد مومنٹم حاصل کرنے پر ہے۔ میرے رائے کے مطابق انگلینڈ اس ایونٹ میں سب سے سخت ترین حریف ہو گا جبکہ نیوزی لینڈ ڈارک ہارس ہو گا۔‘

واضح رہے کہبھارت کی ٹیم گذشتہ ایک سال کے دوران ایک روزہ میچوں میں کامیاب رہی ہے۔

جنوبی افریقہ کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 1-5 سے ہرانے کے بعد اگرچہ انڈیا انگلینڈ کے خلاف 1-2سے ہارا تاہم اس نے دوبارہ مومنٹم حاصل کیا اور ایشیا کپ جیتنے کے علاوہ آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی اور اب نیوزی لینڈ کو ہرایا۔

ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ سیٹون سمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی ٹیم میں واپسی کے بعد آسٹریلیا ایک مختلف ٹیم ہو گی۔

بھارت کے بلے باز کے بقول ’مجھے لگتا ہے کہ سمتھ اور وارنر کی ٹیم میں واپسی اور ان کے دیگر بولروں کے ایک روزہ اسکواڈ میں آنے سے آسٹریلیا ایک مضبوط اور سخت ٹیم ہو گی۔

خیال رہے کہبھارت سنہ 1983 اور 2011 میں کرکٹ کا عالمی کپ جیت چکا ہے،کرکٹ کے عالمی کپ 2019 کا آغاز رواں برس 30 مئی سے ہو گا۔

تازہ ترین