• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈیرن سیمی کی میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر، میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے ڈیرن سیمی کے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے کردار کو سراہا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی جانب سے بھی ڈیرن سیمی کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

اس موقع پر ڈیرن سیمی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پشاور زلمی کی ٹی شرٹ بھی پیش کی۔

ڈیرن سیمی نے پاکستان میں عوام اور حکومت کی جانب سے ملنے والے محبت اور خلوص کی تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

تازہ ترین
تازہ ترین