• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی اور عمران خان میں کیا مماثلت ہے؟

سابق پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر نے کہا ہےکہ انہوں نے بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی اور سابق پاکستانی کپتان اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان بہت سی ایک جیسی چیزیں دیکھی ہیں۔

سابق اسپنر عبدالقادر نے ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوہلی کو بیٹسمین اور کپتان کے طور پر دیکھا جائے تو وہ با لکل عمران خان جیسے لگتے ہیں۔کوہلی اپنی ٹیم کے لئے مثال ہیں با لکل اسی طرح جیسے عمران خان کچھ خاص کر کے دوسروں کے لئے مثال قائم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوہلی کے اندر اپنی ٹیم کی قیادت کرنے کی صلاحیت با لکل عمران خان کی طرح ہے اور کوہلی عمران خان کی طرح ہی دوسرے کھلاڑیوں کو فرائض انجام دینے کے لئے تمام طاقت لگا دیتے ہیں۔

واضح رہے عبدالقادر گیندوں میں مختلف ورائٹیز کی بدولت اپنے عہد کے بڑے بڑے بلے بازوں میں مشہور تھےاور ایک اوور میں چھ مختلف گیندیں کرانے کی صلاحیت کے حامل رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کوہلی کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا اظہار کیے بغیر انہیں موجودہ دور کا سب سے بہترین بلے باز قرار دیا تھا۔

تازہ ترین