• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’بیٹا نکما نکلا۔ نوکری نہیں کرتا۔
میرا بزنس بھی ڈبو دیا۔‘‘ انکل نے بتایا۔
وہ برسوں پہلے ہمارے پڑوسی تھے۔
ایک عرصے بعد ملاقات ہوئی تھی۔
’’گزر بسر کیسے ہوتی ہے؟‘‘ میں نے پوچھا۔
انکل نے یہ کہانی سنائی،
’’آٹھویں میں بیٹا سیکنڈ آیا۔
رزلٹ دکھاکر بولا، ’اگلی بار ضرور فرسٹ آؤں گا۔‘
میں نے پوچھا، ’اتنا یقین کیسے؟‘
بیٹے نے کہا، ’جو لڑکا فرسٹ آیا ہے،
اس کے مزدور باپ کے پاس نئے کورس کے پیسے نہیں۔‘
میں نے اگلے دن اُس بچے کو کتابیں پہنچادیں۔
وہ اب انگلینڈ میں بڑا ڈاکٹر ہے۔
ہر ماہ کچھ پیسے بھیجتا ہے۔‘‘
تازہ ترین