• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریسٹورنٹ جہاں ’روبوٹس‘ کھانا پیش کریں گے


بھارت میں جدید ٹیکنالوجی کو مدد نظر رکھتے ہوئے ا یک ایسا ریسٹورنٹ بنایا گیا ہے جہاں عام ویٹرز نہیں بلکہ ’روبوٹس‘ مہمانوں کو کھانا پیش کریں گے۔

بھارتی شہرچنائی کےمہابالی پورم روڈ پر واقع ’مومو‘ نامی ریسٹورنٹ کے جنرل منیجرکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ریسٹورنٹ میں 7 روبوٹس پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی ہے اور انہیں مختلف کام سونپے ہیں۔ جس میں ریسٹورنٹ میں آنے والوں کا استقبال کرنا،آرڈر لینا اور کھانا ٹیبل تک پہنچانا شامل ہے۔

ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر نے بتایا کہ انہوں نے اپنے اسٹاف کو باقاعدہ ٹریننگ دی ہے تاکہ وہ ان روبوٹس کو با آسانی کنٹرول کرسکیں۔ ان روبوٹس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف انگریزی بلکہ تامل میں بھی مہمانوں سے بات کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ ان روبوٹس کے مالکان سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں تاکہ کسی بھی فنی خرابی کا فوری حل نکالا جا سکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریسٹورنٹ کی 3 برانچز ہیں اور عوام کی پذیرائی کو دیکھتے ہوئے اب بنگلورو میں بھی جلد ایک اور برانچ قائم کی جائے گی۔

تازہ ترین