• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گیس سے دم گھٹ کر 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق واقعہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں گیس کے باعث دم گھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیوذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دم گھٹنے کے باعث اسی گھر کی ایک بچی اور خاتون بے ہوش ہوگئیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال متقل کیا گیا ہے۔

ریسکیوذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دم گھٹنے کے باعث جاں بحق اور بے ہوش ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔

تازہ ترین