• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمِ بہار میں جہاں درخت اور پودے مختلف اقسام کے پھلوں اور پھولوں سے لد جاتے ہیں وہیں دنیا میں کئی مقامات پر پھولوں کی رنگا رنگ نمائشیں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔


تھائی لینڈکے شہرChiang Maiمیں بھی پھولوں کے سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دلکش پھولوں نے ایسے فضا میں رنگ بکھیرے اور ہواؤں کو معطر کیا کہ کوئی بھی ان کے سحر سے نہ نکل پایا۔مختلف اقسام کے رنگ برنگے پھولوں سے سجا یہ میلہ منعقد کرنے کے لئے باغبانوں کو کئی مہینے لگ جاتے ہیں جس کے بعد ہی بہار منانے کا آغاز ہوتا ہے

اس میلے میں پھولوں کی نمائش کے علاوہ پریڈ کا اہتمام کیا گیا اور دیوہیکل فلوٹس کو پھولوں سے سجا کر سڑکوں کو لایا گیاجونمائش میں آنیوالوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

تازہ ترین