• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، میڈیکل بورڈ

اسپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ نوازشریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، تھیلیئم اسکین ٹیسٹ میں انجائنا کا مسئلہ سامنے آیا ہے، انہیں ہمہ وقت ماہرامراض قلب کی ضرورت ہے۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ایسے ادارے میں منتقل کیا جائےجہاں عارضہ قلب کی طبی سہولتیں بر وقت میسرہوں۔

بورڈ نے سفارش کی ہے کہ نواز شریف کے مرض کی ہسٹری اور موجودہ طبی معائنوں کی رپورٹوں کو مد نظر رکھا جائے، نوازشریف کی موجودہ حالت پر ان کے پہلے معالج سے بھی تبادلہ خیال کیا جاسکتا ہے۔

بورڈ نے اپنی سفارشات میں نوازشریف کو کم نمک، کم چکنائی اور کم پروٹین والی غذا تجویز کی ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ تمام میڈیکل بورڈز نے دل کی تکلیف کی تصدیق اور اسپتال میں علاج کی سفارش کی ہے، نواز شریف کو سروسز اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں امراض قلب کے علاج کی سہولیات ہی نہیں۔

تازہ ترین