• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، 1 شخص جاں بحق

لاہور کی سیشن عدالت کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پیشی کے لیے آیا ہوا ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سیشن کورٹ کے باہر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے بلال نامی شخص جاں بحق ہوا ہے جس کے خلاف ایک لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج ہے۔

بلال اپنے کیس کی پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ آیا تھا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا، جو فائرنگ کرنے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بلال مغلپورہ کا رہائشی تھا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے۔

پولیس نے بلال کے قاتلوں کی گرفتار کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین