• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی ، 12ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز نےفیرئیر اورکلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان ریحان احمد اور ماجد کو گرفتار کیا جو بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ناظم آباد اورسر سید کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے9ملزمان جنید مسیح ،ذیشان عرف لاڈو ،منیر ،رحیم عرف فہد ،حارث ،گل زمان عرف گلو،فیصل ،نادر عرف نادو اور سردار کو گرفتار کیا جومنشیات فروشی ،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

کلری کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم امام بخش کو گرفتار کیا جو علاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہے۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمدکر لیا گیا ہے اورتمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین