• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوانویدکامران بلوچ کےبعدآئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں گریڈ 21 کے محمد سلیم کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے جب کہ گریڈ 22 کے سابق چیف سیکریٹری نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئی جی کے پی صلاح الدین محسود کو ہٹانے کے بعد پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد نعیم خان کو صوبے کی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تبادلوں اور تقریروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت لیویزاورپولیس کے مابین متوازی سسٹم لاناچاہتی ہے،چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی کی جانب سےسسٹم کی مخالفت کی گئی۔

چیف سیکرٹری،آئی جی کے پی کا موقف ہے کہ لیویز،پولیس کامتوازی سسٹم لاناسپریم کورٹ کےحکم کیخلاف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیویز فورسز میں سیاسی بھرتیوں کے معاملے پر چیف سیکرٹری کے پی کو تبدیل کیا گیا ۔

تازہ ترین