• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے گارڈن میں 23ویں سالانہ انٹرنیشنل اورکڈ فیسٹیول کا آغاز کردیا گیا ہے۔


کیو (Kew )گارڈن کے گرین ہاؤس کمپلیکس کے ہالز کے کئی ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر ہونے والے اس اورکڈفیسٹیول میں دنیا بھر سے لائے گئے 6ہزارسے زائد مختلف اقسام کے اورکڈز پیش کیے گئے ہیں۔

فیسٹیول میں سیکڑوں دیگر اقسام کے پھولوں کے پودے بھی رکھے گئے ہیں۔

اس فلاور شو میں ادویات سے لیکر پرفیومز تک کی تیاری میں استعمال کیے جانے والے کئی خصوصیات کے حامل آرکڈزیہاں آنے والے ہزاروں افراد کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔

واضح رہے کہ 9فروری سے شروع ہونے والا یہ انٹرنیشنل آرکڈ فیسٹیول 10مارچ تک جاری رہیگا۔

تازہ ترین