• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڑکوں کی نئی اسکیموں میں شجر کاری کو لازمی شامل کر نے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں وسیع پیمانے پر شجرکاری اور شہری جنگلات کے قیام کے لئے صوبائی وزیر جنگلات کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ، صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی و شدت میں اضافہ کے پیش نظر شہری جنگلات کا قیام اور وسیع پیمانے پر شجرکاری ناگزیرہے پہلے مرحلہ میں یہ مہم کراچی پھر ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور چھوٹے بڑے شہرو ں میں شروع کی جائے گی۔اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی ، میئر کراچی وسیم اختر، سیکریٹری جنگلات عبدالرحیم سومرو ، محکمہ بلدیات، صحت، ماحولیات، اسکول ایجوکیشن، کالج ایجوکیشن اور دیگر مختلف اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ محمکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت دی ہے کہ وہ سڑکوں کی تمام نئی اسکیموں میں شجرکاری کو بھی لازمی شامل کریں اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اگر کام کرنے کا جذبہ موجود ہو تو بڑے سے بڑا اور مشکل سے مشکل کام آسان ہے۔
تازہ ترین