• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان سے مذاکرات، امریکی نمائندہ خصوصی وفد کے ہمراہ 6ملکی دورہ کریں گے

 واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی محکمہ خارجہ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک بڑے وفد کے ہمراہ افغانستان اور پاکستان سمیت 6 ممالک کا دورہ کریں گے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد بین الافغان مذاکرات کیلئے تمام فریقین کو اکھٹا کرنا اور امن عمل کو مزید تیز کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی وفد کی سربراہی کریں گے جو 10 فروری سے لیکر 28 فروری تک مختلف ممالک کا دورہ کرے گا۔ تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ وفد اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے ہی افغانستان سے روانہ ہوچکا ہے یا نہیں۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی وفد بلجیم، جرمنی، ترکی، قطر، افغانستان اور پاکستان کا دورہ کرے گا جبکہ خلیل زاد اس دورے کے حوالے سے افغان حکومت سے مشاورت کریں گے۔
تازہ ترین