• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 59ویں سالانہ ڈنر کی تقریب

راچڈل(ہارون مرزا) پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 59 ویں سالانہ ڈنر کی تقریب کیسل میئر کمیونٹی سنٹر میں منعقد کی گئی جس میں میئر آف راچڈیل محمد زمان، اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری، سپرنٹنڈنٹ آف مانچسٹر عمر خان، چیف سپرنٹنڈنٹ نیل اوپن، ممبر آف پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ، ڈپٹی لیڈر آف راچڈیل کونسل عدالت علی، ڈپٹی میئر بئل کیسٹ، کونسلرافتخار کے علاوہ بڑی تعداد میں کمیونٹی رہنما شریک ہوئے ، مقررین نے شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کا پلیٹ فارم کیمونٹی مسائل اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسلم پاشا نے آنیوالی نئی انتظامیہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی لگن، محنت اور جدوجہد سے کیمونٹی کی بھرپور خدمت جاری رکھے گی، تقریب میں کیمونٹی کی خدمات کے اعتراف میں معززین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں اور امید ظاہر کی گئی کہ ایسوسی ایشن ماضی کی شاندار روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی متحرک کردار نبھائے گی، پاکستان کی ثقافت اور کلچر کو زندہ رکھنے کیلئے نوجوان نسل کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا۔
تازہ ترین