• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی گیس کے لئے روس پر انحصار نہیں کرے گا، انجیلامرکل

براٹِسلاو(اے پی پی)جرمن چانسلر انجیلامرکل نے کہا ہے کہ گیس کی ترسیل کے لیے جرمنی روس پر انحصار نہیں کرے گا سلوواکیہ کے دارالحکومت براٹسلاوا میں مشرقی یورپی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران انجیلامرکل نے گیس پائپ لائن کے ’نارڈ سٹریم ٹو‘ نامی منصوبے میں یوکرین کو بطور ٹرانزٹ ملک استعمال کرنے پر بھی زور دیا۔ روس بالٹک خطے میں گیس پائپ لائن بچھا کر جرمنی کو گیس کی براہ راست ترسیل کے منصوبے نارڈ اسٹریم ٹو پر کام کر رہا ہے۔ جرمن سفارتی ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی سطح پر ہونے والی ایک رائے شماری سے قبل جرمنی کی جانب سے دیگر یورپی ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق ان کی حکومت نارڈ سٹریم ٹو پر نظرثانی کی حمایت کریں گی۔
تازہ ترین