• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرصحت کی مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کومریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں اس ضمن میں سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے صوبائی وزیرصحت کوہسپتالوں کی ایم آرآئی اورسی ٹی سکین مشینوں کے حوالہ سے رپورٹ پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنرل ہسپتال، مئوہسپتال، جناح ہسپتال ودیگرہسپتالوں میں مریضوں کوایم آرآئی اورسی ٹی سکین مشینوں کے ذریعے ٹیسٹ کی سہولت موجودہے۔
تازہ ترین