• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیملی فزیشن کا گلی محلوں میں بیٹھ کر عوام کی خدمت کرنا قابل ستائش ہے،مقررین

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن کی 29ویں فیملی کون کانفرنس 28مارچ سے لاہو رمیں ہو گی جو 31مارچ تک جاری رہے گیاس حوالے سے گزشتہ روز میو گارڈن لاہور میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم سمیت پروفیسر خالد مسعود گوندل ’پروفیسر عامر زمان پروفیسر ندیم حیات ملک ’پروفیسر ابرار اشرف ’ڈاکٹر طارق محمود میاں ’پروفیسر اشرف نظامی ’ڈاکٹر سعید احمد’ڈاکٹر احمد نوید بھٹی ’ڈاکٹرطاہر چوہدری اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں فیملی فزیشن ڈاکٹروں نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ ڈاکٹر سب سے بڑی انسانی خدمت کر رہے ہیںپروفیسر خالد مسعود گوندل ،پروفیسر ندیم حیات ملک نے کہا کہ فیملی فزیشن ڈاکٹر گلی محلوں میں بیٹھ کر غریب عوام کی جو خدمت کر رہے ہیںوہ قابل ستائش ہے۔ڈاکٹر طارق محمود میاں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد چار روزہ فیملی کون کانفرنس جوکہ 28مارچ تا 31مارچ تک منعقد ہو گی کو روشناس کروانا ہے.کانفرنس میں پاکستان سمیت دینا کے مختلف ممالک سے ڈاکٹرز شرکت کریں گے ۔
تازہ ترین