• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،میں نیشنل الیکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ بڑھا دیا گیا

پشاور(نمائندہ خصوصی)سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صاحبزادہ سجاد احمد ایس پی طارق حبیب ، ایس پی شفیع اللہ خان گنڈا پور اور ایس پی وسیم ریاض کی سربراہی میں پولیس کمانڈوز کے 50 دستے تشکیل دے کر ضلع پشاور کے شہری و دیہی علاقوں میں نیشنل الیکشن پلان کے تحت سرچ و سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ بڑھا دیا گیا آپریشن کے دوران 25 اشتہاری مجرموں ایک سو پچاس مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والوں میں 10 افغان باشندے بھی شامل ہیں تعلیمی اداروں حساس مکامات ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کے سیکورٹی انتظامات کی چیکنگ کے دورن سیکورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو سو افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں،سی سی پی او قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ریڈزون کے اندر حساس مقامات اور تعلیمی اداروں کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ۔
تازہ ترین