• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین فرسودہ رواج کی بھینٹ چڑھنے کی بجائے حقوق کیلئے آوازاٹھائیں،رخشندہ ناز

پشاور (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی اسمبلی کے ممبراوروویمن امپاورمنٹ کی چیئرپرسن مسزمعراج ہمایوں نے گزشتہ روز رخشندہ نازکوصوبائی محتسب امورخواتین تعینات ہونے پران کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔اس موقع پرمنعقدہ تقریب میں صوبائی اسمبلی کے ممبرزعائشہ نسیم ،عائشہ بانو،صوبائی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکرڈاکٹرمہرتاج روغانی ، ویمن چیمبرکے سابق صدراورصنعت کارمسز شمامہ ارباب ،اکنامک زون کی مریم اقبال،سول سوسائٹی سے شگفتہ ناہید،فائزہ ،کلثوم زیب،فریداللہ خان،ایازخان ایڈووکیٹ،ظفرعلی شاہ اور سیدبخارعلی شاہ اورفرزانہ نے شرکت کی۔اس موقع میزبان سابق ممبرصوبائی اسمبلی مسز معراج ہمایون نے کہاکہ رخشندہ ناز صوبائی محتسب امورخواتین اپنی اس منصب سنبھالنے کے بعد خواتین کوانصاف دلانے میں بھرپورکرداراداکرینگی۔صوبائی محتسب رخشندہ نازنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے خواتین فرسودہ رسم ورواج کے بھینٹ چڑھ جاتی ہیں جس کوانصاف دلانامیری اولین ترجیح ہوگی اورایسی خواتین کوچاہئے کہ وہ ان فرسودہ رسم ورواج کی بھینٹ چڑھنے کے بجائے اپنے حقوق کیلئے آوازبلندکریں اوران اداروں سے رابطہ کریں جوان کوانصاف دلاناچاہتے ہیں۔
تازہ ترین