• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، رواں سال 12افراد قتل، 16ٹریفک حادثات میں چل بسے

اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں رواں سال کے دوران 12 افراد قتل کردیئے گئے جبکہ 16افراد ٹریفک حادثات کی نذر ہوگئے، قتل کے سب سے زیادہ سات مقدمات رورل زون میں درج ہوئے۔ یکم جنوری سے دس فروری کے دوران تھانہ سہالہ اور تھانہ لوئی بھیر میں قتل کے تین، تین مقدمات درج ہوئے،تھانہ کورال میں ایک، تھانہ بھارہ کہو دو، تھانہ مارگلہ ایک، تھانہ شالیمار ایک، تھانہ رمنا ایک اور تھانہ نون میں قتل کاایک مقدمہ درج ہوا، جنوری 2018ء میں قتل کے دس مقدمات درج ہوئے تھے ۔اسلام آباد میں ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر پندرہ افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جان لیوا ٹریفک حادثات سب سے زیادہ رورل زون میں ہوئے جن میں سات افراد زندگی کی باز ی ہارگئے۔2018ء میں ٹریفک حادثات میں ہلاکت کے سات مقدمات درج ہوئے تھے، 2019ء کے پہلے چالیس دنوں میں مقدمات تو پندرہ درج ہوئے ہیں مگر ہلاکتیں سولہ ہیں۔
تازہ ترین