• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگدل بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والے شخص کی لاش 23دن بعد نالے سے مل گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونیوالے ضعیف العمر شخص کی لاش 23دن بعد اڈیالہ روڈ کے نالے سے مل گئی۔ ایچ آئی یو صدر سرکل کے سب انسپکٹر ناصر وسیم نے بتایا کہ 15جنوری کو اللہ دتہ ولد زمان اپنے بیٹے ناصر کے گھر گیا اور لاپتہ ہو گیا۔ پولیس کو شک گزرنے پر تفتیش کی گئی تو اُنکے بیٹے ناصر نے اعتراف کر لیا کہ اُس نے بیوی ناصرہ کی مدد سے باپ کو قتل کر کے لاش نالے میں پھینک دی تھی اور نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کا ڈرامہ رچایا تھا۔
تازہ ترین