• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بلدیاتی ادوار میں ذاتی مفادات کو ترجیح دی گئی‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن )جمعیت علماء اسلام نظریاتی ضلع کوئٹہ کے کنوینرمولانا محمد ابراہیم ڈپٹی کنوینرمولانا رحمت اللہ حاجی داد محمد حمداللہ نظریاتی اور ضلعی معاونین نے بلدیاتی اداروں کے فنڈز کے آڈٹ اوراسکی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کونسلروں بشمول کوئٹہ کے بلدیاتی نمائندں کے تمام فنڈز کی تحقیقات کر کے قومی خزانے کے بے جا ضیاع اور خورد برد کانوٹس لیتے ہوئے قوم کا آگاہ کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق کوئٹہ میں اکثر بلدیاتی نمائندوں نے فنڈز عوامی فلاح وبہبود کی بجائے اپنی ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا ۔بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد ان کے فنڈز کہاں خرچ ہوئے کی فوری تحقیقات کرائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ایماندار اور عوامی مسائل سے باخبر نمائندوں کا انتخاب کریں۔
تازہ ترین