• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: پاکستان میں میچز کا کم ازکم ٹکٹ 500 روپے ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فور کے پاکستان میں ہونےوالے میچز کے لیے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کےموقع پرکراچی کو خوبصورت بنانے کےاحکامات کے دیئے گئے،وزیربلدیات سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں پی ایس ایل کے لیے جشن کا ماحول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہوگی جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جب کہ کراچی میںمیچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین