آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ20؍ذیقعد 1440ھ 24؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈ‎ ریٹرننگ ڈنر کی تقریب ڈیلس میں جمعہ 8 مارچ کی شام 6 بجے منعقد کی جائے گی ، جس میں پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خصوصی طور پر شریک ہونگے جبکہ پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف شخصیت نعیم بخاری انجام دینگے۔

ڈیلس ہونے والے مذکورہ ایونٹ کے آرگنائزر فیصل ملک نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام شام 6 بجے میریٹ ہوٹل لیگیسی ٹائون سینٹر 7121 بش اپ روڈ پلانو میں منعقد کیا جائے گا۔

تقریب کےآغاز میں مہمانوں کے ہمراہ ڈیلس فورٹ کمیونٹی اور آنے والے افراد کے درمیان غیر رسمی نشست کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، بعدازاں تقریب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار خصوصی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فنڈ ریزنگ ڈنر کی اس تقریب میں داخلہ 100 ڈالر فی ٹیبل مقرر کی گئی ہے جبکہ آنے والے افراد سے عطیات بھی جمع کئے جائیں گے ۔پروگرام کے آرگنائزرفیصل ملک نے کہا کہ اس ڈنر میں دلچسپی رکھنے والے کمیونٹی کے افراد ان سے فون نمبر 0883_783-214 یا راشد احمد سے 1972-666-408 اور نعمان خان سے فون 0883-783-214 پر رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

فیصل ملک کا کہنا ہے کہ یہ فنڈ ریزنگ ڈنر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر اور صرف پاکستان کے لیے ہے ۔ جسمیں ہر مکتبہ فکر اور تمام سیاسی پارٹیوں سے وابستہ افراد کو آنے کی کھلی دعوت ہے تاکہ تمام افراد پاکستان کیلئےاس فلاحی مقصد میں شامل ہوسکیں اور اپنا حصہ ملاسکیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں