• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی T20 رینکنگ، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹیم پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، گرین شرٹس کے پوائنٹس کی تعداد 135 ہے ، جبکہ گیارہ پوائنٹس کے فرق سے بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔

فہرست میں جنوبی افریقا کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے

بیٹسمینوں میں بھی پاکستان کے بابرا عظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان کا چھٹا نمبرہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے اورآسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبرپر ہیں ۔

بولرز کی فہرست میں عماد وسیم 5 درجے ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پرپہنچ گئے ، شاداب خان تیسرے اور فہیم اشرف نویں نمبر پر ہیں

تازہ ترین