• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیژر لیگس فٹ بال :زیم ایف سی اور ایولوشن کی فائنل میں رسائی

زیم ایف سی اور ایف سی ایولوشن نے لیژر لیگس فٹ بال انٹر سٹی چیمپئن شپ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

سکسٹین اسٹار فٹبال گرائونڈمیں کھیلی جانے والی لیژر لیگز فٹ بال کے سیزن فائیوکا اختتام ہوگیا۔ زیم ایف سی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 11پوائنٹس کے ساتھ پہلی جبکہ رنر اپ ایف سی ایولوشن نے بہتر گول اوسط پر انٹرا سٹی چیمپئن شپ کے فائنل رائونڈ میں جگہ حاصل کرلی۔ چیمپئن شپ کا آغاز اپریل میں ہوگا جس کی دیگر ٹیموں میں جنونی ایف سی، گلوری ڈیز، نارتھ مسلم، نارتھ ینگرز، جیے لعل، اورنگی فوکس، شاہ فیصل، قادری اسپورٹس اور یونائیٹڈ ایف سی شامل ہیں۔

نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم اکتوبر 2019میں یونان میں کھیلے جانے والے دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کا اعزاز حاصل کرے گی۔ سکسٹین اسٹار کی گرین فیلڈپر 8ٹیموں پر مشتمل سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جانے والی لیگز میں ایف سی ایولوشن اور آر ایف یونائیٹڈ 10,10پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن پر رہیں لیکن 4گول کے فرق سے ایف سی ایولیوشن نے انٹرا سٹی کیلئے کوالیفائی کیا۔

لیگ میں زیم ایف سی، ایف سی ایولیوشن ، آر ایف یونائیٹڈ، نے میجک، ریولوشن ، تباہی یونائیٹڈ، واریئرز اور بسم اﷲ ایف سی کی ٹیمیں شامل تھیں۔ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام جملہ پاکستان کے 40شہروں میں لیثررلیگز کا میابی کے ساتھ کھیلی جارہی ہےتوقع ہے کہ اس کا دائرہ 50شہروں تک جلد وسیع ہووجائے گا۔

لیثرر لیگ مقابلوں میں شریک جملہ ٹیمیں ایک دوسرے پر بازی لے جانے کیلئے سخت محنت اور عمدہ کھیل کے زریعے پہلی انٹراسٹی چمپئن شپ بعدازاں نیشنل چمپئن شپ اور سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے کمربستہ نظر آتی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال لاہور کی آئی سی اے ڈبلیو ایف سی نے بحیثیت نیشنل چمپئن پہلے سوکا ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کرکے پرتگال کا ٹکٹ حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین