• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشاد رانجھانی قتل کیس کے ملزم اور ایڈیشنل ایس ایچ او کا ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے ارشاد رانجھانی قتل کیس کے مرکزی ملزم یونین کونسل چیئرمین رحیم شاہ اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او ریاض عامر کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا، رحیم شاہ اور ایڈیشنل ایس ایچ او ریاض عامر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، استغاثہ کے مطابق ملزم رحیم شاہ کے خلاف شاہ لطیف تھانے میں قتل خطاء کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او کو فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
تازہ ترین